مسلم لیگ نون میں وفاق کی سطح پر فاروڈ بلاک بننے کا امکان ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے مریم نواز کو انکے والد سے سیاسی محاذ میں دوبارہ اتارا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے دورے کے دوران مریم نواز ناراض اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گئ جبکہ آج وہ شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز آج اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائش گاہوں پر ملاقات کریں گی۔