کرونا کو چین کے لئے اللہ کا عذاب قرار دینے والے عراقی عالم دین خود کرونا کا شکار ہوگئے

12:03 PM, 12 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کو چین والوں کے لئے اللہ کا عذاب قرار دینے والے عراقی عالم خود کرونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی عالم دین آیت اللہ ھادی المدارسی نے گزشتہ ماہ کرونا وائر کو چین اور چینی قوم کے لئے اللہ کے احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے اور مبینہ کافرنا طررز زندگی اپنانے پر اللہ کی جانب سے نازل کردہ عذاب قرار دیا تھا۔ تاہم اب وہ خود اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جسے وہ اللہ کا عذاب قرار دے چکے ہیں۔

انکے ترجمان اور اہلخانہ نے انکے وائر سے متاثر ہونے کے امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ میں ہیں اور روبصحت ہیں۔ تاہم انکی صحت کے لئے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے



مزید پڑھیے: کرونا وائرس:سعودی عرب کے اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے، پاکستان میں ائیر لائن دفاتر میں شدید رش







کرونا وائرس نے دنیا بھر میں نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ کئی ملکوں نے اب غیر ملکیوں اور اپنے شہریوں کی بیرون ملک آمد و رفت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ ایسا ہی اعلان سعودی عرب کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے جس نے پوری دنیا میں موجود ان افراد کو 72 گھنٹے کا اٹی میٹم دے دیا ہے جن کے پاس سعودیہ کا اقامہ ہے۔ سعودی حکومت نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ بیرون ملک موجود سعودی شہری اور وہ غیر ملکی جن کے پاس سعودیہ کے اقامہ ویزا ہیں 72 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچ جائیں جس کے بعد ہر طرح کا فضائی سفر بند کر دیا جائے گا۔

اس اعلان کے بعد پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سعودی ائیرلائنز اور ٹریول ایجنٹس  کے دفاتر میں اس وقت لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ یاد رہے پاکستانی محنت کشوں کی بڑی تعداد روز گار کمانے کے لئے سعودی عرب میں رہتی ہے اور پاکستان میں اپنے پیاروں کے پاس اکثر سفر کرتی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں