آڈیو کال میں سنا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمان قمر ایک عورت کو ملنے نہ آسکنے پر لعن طعن کا نشانہ بناتے ہیں۔ جب وہ خاتون یہ بتاتی ہے کہ وہ آنے پر تیار تھی لیکن اسکا شوہر موقع پر آگیا اور وہ اس حوالے سے اپنے شوہر سے مصنوعی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے تاکہ وہ آسکے۔ ( خلیل الرحمان قمر کا آڈیو کلپ سنئے اس لنک میں)
https://www.youtube.com/watch?v=hJA-2xTXCEw
خاتون اس کے ثبوت کے طور پر اپنی تصویر دینے کی آفر کرتی ہے جس پر خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ وہ تصویر ضرور بھیج دے لیکن وہ اس پر شک نہیں کر رہے۔جب وہ خاتون یہ کہتی ہے کہ آیا وہ اپنے شوہر کو لے آئے تو خلیل الرحمان قمر گھٹیا پن کے انتہائی درجے پر آ کر اسے کہتے ہیں کہ شوہر کو لانے کی ضرورت نہیں ہے اکیلے آو گی تو مزہ آئے گا۔