شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان اس ملک کے سب سے بڑے صحافتی ادارے کے سربراہ ہیں۔ ان پر نیب کی جانب سے 34 سالہ پرانے معاملے پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔ ہم سب جانتے تھے کہ عمران خان میر شکیل الرحمان پر کیس بنانے کے لئے کتنے بےتاب تھے اور وہ کتنا دباؤ ڈال رہے تھے۔ وہ ملک کی جانی پہچانی شخصیت ہیں انہوں نے کہاں بھاگ جاناتھا۔ نیب صرف انتقامی ادارہ ہے۔ اس حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر جو حملہ کیا گیا ہے وہ آخری حملہ ثابت ہوگا۔
میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے خبر تو رک سکتی ہے مگر سچ نہیں رکےگا،مریم نواز
02:24 PM, 12 Mar, 2020
میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر ن لیگی رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری نے ثابت کر دیا کہ عمران خان حکومت جیو کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید سے کتنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے خبر تو رک سکتی ہے مگر سچ نہیں رک سکے گا۔