چئیرمین سینٹ انتخاب: حکومتی سینیٹرز سے قرآن پر حلف لیا گیا ، اعجاز چوہدری کی تصدیق

چئیرمین سینٹ انتخاب: حکومتی سینیٹرز سے قرآن پر حلف لیا گیا ، اعجاز چوہدری کی تصدیق

چئیرمین سینٹ کے انتخاب سے قبل حکومت کی جانب سے اپنے سینیٹرز سے قرآن پر حلف لینے کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم اب پی پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے  حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کردی۔


صحافی نے اعجاز چوہدری سے سوال کیا کہ پرویزخٹک نے قرآن اٹھانےکا کہا تو کیا بہت سارے سینیٹرز  ناراض ہوئے؟ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا۔


صحافی نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟  اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انہوں نے قرآن اٹھا لیا تھا اور یہ ایسا کوئی متنازع مسئلہ نہیں ہے۔


صحافی نے پوچھا کہ آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں، اس پر اعجاز چوہدری نےکہا کہ جنہوں نے حلف لینا تھا لے لیا اور جنہوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، اعجاز چوہدری کے جواب پر صحافی نے پوچھا کہ جنہوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے؟


  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے۔