عورت مارچ کی خواتین کے خلاف چلنے والی نفرت انگیز مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں: بختاور بھٹو زرداری

09:21 AM, 12 Mar, 2021

نیا دور

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ’ عورت مارچ‘ کے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق بیان سامنے آگیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ ’میں عورت مارچ کی خواتین کے خلاف چلنے والی نفرت انگیز مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔‘


https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1370091331117314049

بختاور بھٹو نے کہا کہ ’ عورت مارچ کے خلاف جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اُن خواتین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘


 اُنہوں نے کہا کہ ’یہ جان لیں کہ عورت مارچ ایک بامقصد مہم ہے اور جھوٹ کی بنا پر اس خوبصورت مہم کو روکا نہیں جاسکے گا۔‘


بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ StopHateAgainstAuratMarch کا استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’ عورت مارچ کے خلاف نفرت کو روکیں۔‘


بختاور بھٹو کےعلاوہ فواد چوہدری اورسینئر صحافیوں نے بھی عورت مارچ کے خلاف چلائے گئے بے بنیاد پروپیگنڈے کی شدید مخالفت کی اور StopHateAgainstAuratMarch ، ApologizeToAuratMarch کے ٹوئٹر ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا تھا اور اس ضمن میں پاکستان میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔


عورت مارچ کے تحت خواتین اور مردوں نے مختلف نعروں کے ذریعے مظلوم خواتین کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

مزیدخبریں