قانون اور ضوابط میں کہیں نہیں لکھا کہ مہر کہاں لگانی ہے: یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ

01:33 PM, 12 Mar, 2021

نیا دور

پاکستان کے ایوان بالا میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نام کے پر مہر لگانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔


اس معاملے پر یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہار خیال کیا اور پریذائیڈنگ آفیسر کو کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔


انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔


واضح رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیئے یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار تھے جب کہ صادق سنجرانی اپوزیشن کے۔  صادق سنجرانی دوسری بار چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے۔ دلچسپ طور پر  یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
مزیدخبریں