عبدالغفور حیدری کو شکست ، مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

02:19 PM, 12 Mar, 2021

نیا دور
سینیٹ میں صادق سنجرانی نے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرایا جس میں حکومتی اتحاد کے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کے مولانا عبدالغفور حیدری مد مقابل تھے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایوان میں موجود 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔


ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے نتائج کا اعلان کیا کہ مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ مدمقابل اپوزیشن اتحاد کے مولانا عبدالغفور حیدری 44 ووٹ لے سکے ہیں۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا اور یوں  حکومتی امیدوار نے اپوزیشن امیدوار سے 10 ووٹ زیادہ لیے ہیں۔


بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیا

مزیدخبریں