گیلانی کے 7 ووٹ ضائع ہونے پر شہباز گل کا اعترافی ٹویٹ: 'ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟'

02:21 PM, 12 Mar, 2021

نیا دور
‏سینیٹ چئیرمین کے سنسنی خیز مقابلے میں صادق سنجرانی کامیاب ٹھہرے ہیں۔ انہیں 48 ووٹ ملے جبکہ انکے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے کیونکہ ان کو بقول پریزائڈنگ افیسر رولز کے مطابق مارک یا مہر نہیں لگائی گئی تھی۔

معاملے پر پی ڈی ایم کی جانب سے آرا سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم وزیر اعظم  کے معاون خصوصی شہباز گل نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ شہباز گل نے  7 ووٹوں کے مسترد ہونے کے پیچھے حکومتی کردار کی طرف فخریہ اشارہ کیا ہے۔ شہباز گل نے ٹویٹ میں لکھا کہالحمداللہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب۔ گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا۔ قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہونے تھے آج سات ووٹ ضائع ہوئے۔ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟
اب رونا نہیں،خان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ نہ کرو۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ تھا جس میں یوسف رضا گیلانی فاتح قرار پائے تھے جبکہ اس الیکشن میں 4 ووٹ ضائع ہوئے تھے۔
مزیدخبریں