ترین گروپ کا اجلاس صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں عون چوہدری، سعید اکبر نوانی،لالہ طاہر رندھاوا، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی اور اسلم بھروانہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا مطالبہ برقرار ہے اور آخری فیصلہ جہانگیرترین کا ہی ہوگا۔
ترین گروپ نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو ملاقاتوں کے دروازے بند نہیں کرنا چاہئیں، علیم خان اور جہانگیرترین کا اکٹھے ہوناپنجاب کی سیاست کیلئے بہتر ہے۔
خیال رہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ’وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ بزدار کو ہٹانے کا مطلب ہے کہ میں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ جب تک میں ہوں بزدار اس وقت تک وزیراعلی پنجاب رہیں گے۔‘