جہاں عزت نہ ہو، وہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، چودھری شجاعت کے بھائی حکومت پر برس پڑے

03:11 PM, 12 Mar, 2022

نیا دور
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں عزت نہ ہو، وہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور میں کبھی چودھری شجاعت کو نیب نے بلالیا، کبھی پرویز الٰہی کو بلالیا اور کبھی مونس الٰہی کو طلب کرلیا۔

چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کی ہمت ہے کہ انہوں نے 3 سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیئے، ورنہ جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی تُک نہیں بنتی۔

https://twitter.com/SAMAATV/status/1502621678966353928?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1502621678966353928%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8ACDB81D8A7DABA-D8B9D8B2D8AA-D986DB81-DB81D988-D988DB81D8A7DABA-D8B1DB81D986DB92-DAA9D8A7-DAA9D988D8A6DB8C-D8ACD988D8A7D8B2-D986DB81DB8CDABAD88CDA86D988D8AFDABED8B1DB8C-D8B4D8ACD8A7D8B9D8AA-DAA9DB92-D8A8DABED8A7D8A6DB8C-DAA9DB8C-D8AAD986D982DB8CD8AF.816160%2F

دوسری جانب چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہماری جماعت مسلم لیگ ق کسی قسم کی کشمکش کا شکار نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کہی۔

اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگی قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور رابطوں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق مزید مشاورت اور اتحادیوں سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں، کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔
مزیدخبریں