دنیا کا خطرناک ترین سنائپر یوکرین پہنچ گیا، 3.5 کلومیٹر دور سے سر اڑانے کی صلاحیت

06:50 PM, 12 Mar, 2022

نیا دور
اب غیر ملکی جنگجو بھی روس کے خلاف جنگ میں یوکرین پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ 2 مارچ کو دنیا کا خطرناک ترین سنائپر بھی یوکرین پہنچ چکا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 3.5 کلومیٹر دور سے بھی دشمن کا سر اڑا سکتا ہے۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق اس ٹرینڈ سنائپر کا نام ویلی ہے۔ کینیڈا کا رہائشی ویلی اپنے ملک کی مسلح افواج کا تربیت یافتہ سنائپر رہ چکا ہے۔ وہ نیٹو ممالک کی جانب سے 2009 اور 2011 میں افغانستان میں تعینات رہا۔ ویلی رائل کینیڈین آرمی کی 22ویں رجمنٹ کا سپاہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے 3.5 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کا سر اڑا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
اس سے قبل صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دنیا کے عوام سے اپیل کی تھی کہ جو لوگ آزادی کی اس جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینا چاہتے ہیں وہ آکر ان کی علاقائی طاقت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/nexta_tv/status/1501739564511240192?s=20&t=erKBZjQkFf5uAUqYueJNaQ
ایک فرانسیسی اخبار سے بات کرتے ہوئے ویلی نے کہا کہ اسے یوکرین کے علاقے ڈون باس میں رہنے والے ایک دوست نے فون کیا۔ اس نے کہا تھا کہ اسے ایک ایسے سنائپر کی ضرورت ہے جو حملہ آور روسی فوجیوں کا مقابلہ کر سکے تاکہ امدادی سامان محفوظ طریقے سے ڈون باس تک پہنچایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق ویلی کا شمار دنیا کے بہترین سنائپرز میں ہوتا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دشمن کی نظروں میں آئے بغیر گھنٹوں کسی بھی جگہ پتھر کی طرح پڑا رہ سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر وہ فارم میں ہو تو ایک دن میں 40-50 دشمنوں کو مار سکتا ہے۔ اس کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ عام طور پر ایک اچھا سنائپر بھی 7-8 سے زیادہ شکار نہیں مار سکتا۔
یوکرین آنے کی وجہ بتاتے ہوئے ولی نے کہا، 'میں ان (یوکرینیوں) کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ میں یوکرین اس لیے آیا ہوں کہ یہاں کے لوگوں پر صرف اس لیے بمباری کی جا رہی ہے کہ وہ یورپی بننا چاہتے ہیں، روسی نہیں۔
مزیدخبریں