اسحاق ڈار خارجہ، محسن نقوی داخلہ، خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں۔محسن نقوی امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر ہوں گے جبکہ اسحاٰق ڈار کو خارجہ امور کی وزارت سونپی گئی ہے۔

10:17 AM, 12 Mar, 2024

نیا دور

وزیراعظم شہباز شریف نے آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا کو قلم دان دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس نئی حکومت کا حجم گزشتہ اٹھارہ سالہ حکومتی ادوار کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھا لیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان کو نجکاری، اسحاٰق ڈار کو خارجہ امور، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی، رانا تنویر کوصنعت و پیداوار، مسلم لیگ ق کے  چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سونپی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس کے علاوہ جام کمال کوکامرس کی وزارت، امیر مقام کو سیفران، سردار اویس کو ریلوے، عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات، قیصر شیخ کو میری ٹائم امور، ریاض پیر زادہ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس جب کہ مصدق ملک کو پیٹرولیم اور توانائی کا اضافی قلم دان تفویض کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اورنگزیب  وزیر خزانہ اور محصولات کی وزارت دیکھیں گے۔ محسن نقوی امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر ہوں گے جبکہ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

مزیدخبریں