رپورٹ کے مطابق، 310 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سے 260 افراد کا تعلق کیچ، 31 کا لسبیلہ، 27 کا گوادر، ایک کا آواران اور ایک کا ہی پنجگور سے ہے۔
تربت کے افسر صحت فاروق رند کا کہنا ہے کہ تمام مریض علاج کے لیے کیچ کے ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ مرکز لائے گئے تھے۔
اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ تک کیچ یچ آئی وی ٹریٹمنٹ سنٹر میں 107 مریض زیرعلاج تھے۔
ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد مختلف وجوہ کے باعث ایچ آئی وی کا شکار ہوئے۔ بہت سے افراد ایک ہی سرنج کے بارہا استعمال، منشیات کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور کچھ لوگوں میں جسمانی تعلقات کے باعث یہ مرض منتقل ہوا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرہ میں بھی اب تک 324 مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہو چکی ہے۔