اسلام آباد، توہین مذہب کے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج

11:47 AM, 12 May, 2019

نیا دور
اسلام آباد پولیس نے توہین مذہب کے مقدمے میں ایک شخص کو نامزد کیا ہے۔ آبپارہ پولیس کے مطابق، ملزم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبینہ طور پر مذہب سے متعلق توہین آمیز کلمات پوسٹ کیے تھے۔

یہ مقدمہ عبدالرحمٰن معاویہ نامی شخص کی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس نے یہ درخواسات دی ہے کہ ملزم نے فیس بک پر متعدد اسلامی شخصیات کے بارے میں توہین آمیز بیانات پوسٹ کیے۔

ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 295 بی، 295 سی اور 295 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



درخواست گار کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا تھا کہ ملزم کے اس قدام سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے اور اس توہین آمیز رویے کے باعث نقص امن کا معاملہ بھی سامنے آ سکتا تھا۔

آبپارہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام رسول کا کہنا ہے، اس معاملے کی بہت جلد تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ سینئر پولیس افسروں کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی سے تفتیش کے لیے ان کی اجازت حاصل کی جا سکے کیوں کہ یہ جرم سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی تفتیش میں پولیس کو ایف آئی اے کی مدد بھی درکار ہو گی۔

 
مزیدخبریں