ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے اینکر مدیحہ نقوی کے والدین کو شادی کے لئے کیسے راضی کیا؟

11:10 AM, 12 May, 2020

نیا دور
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری اور معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کی شادی ہوئے ابھی کچھ ہی وقت گزرا ہے، تاہم اب فیصل نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ انہوں نے مدیحہ کے والدین کو شادی کیلئے کس طرح راضی کیا۔

فیصل سبزواری اور ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں میزبان ریما خان نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کئے اور دونوں معروف شخصیات نے بخوبی جوابات دیے۔ سوالات و جوابات کے دوران فیصل سبزواری نے بتایا کہ چند ماہ قبل وہ ایک ٹف ٹاک شو میں گئے تھے، اس شو کے اینکر صاحبان کسی کو بولنے نہیں دیتے تاہم میں نے اُن کو بہت اچھا ہینڈل کیا۔ اس حوالے سے فون پر بات کرتے ہوئے مدیحہ کے والد نے کہا کہ بیٹا آپ بہت اچھا بولے جس کی وجہ سے وہ زیر ہوگئے۔

مدیحہ کے والد کی اس بات پر فیصل سبزواری نے ان سے کہا کہ یہ صلاحیت تو میرے اندر موجود ہے اسی لئے تو آپ کو بھی راضی کر لیا تھا۔ فیصل نے کہا کہ میں نے ان سے یہ بات کہی تو شرما گئے کیونکہ وہ بہت شریف انسان ہیں۔

فیصل نے بتایا کہ مدیحہ کی فیملی سے شادی کی بات کرنے میں خود ہی گیا تھا اور میں نے جھوٹ نہیں بولا اس لئے انہیں رضامند کرنے میں کامیاب رہا۔
مزیدخبریں