قومی اسمبلی کا اجلاس : رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

12:57 PM, 12 May, 2020

نیا دور
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور اب خبر آئی ہے کہ قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے علی وزیر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔

محسن داوڑ نے لکھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما اور ہمارے دوست علی وزیر میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ضروری احتیاطیں اختیار کر رہے ہیں اوراب تک انکی طبعیت ٹھیک ہے۔ ہم سب سے انکو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ 

https://twitter.com/mjdawar/status/1260170631741661184

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  وبا کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے تھے۔  گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک ٹویٹ سامنے آیا تھا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کئی اراکین اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت ہے،اس صورتحال کے بعد وہ اسمبلی کے جلاس میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ کہ قومی اسمبلی کے آن لائن اجلاس کی بجائے عام اجلاس بلانے کا فیصلہ اپوزیشن کے دباؤ میں کیا گیا۔ اور یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے تمام سیاسی قیادت کی جان خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ 

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ‘کئ اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہ رہا ہوں اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔
مزیدخبریں