ریتھک روشن کو پسند کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

11:10 AM, 12 Nov, 2019

نیا دور

فلمی ستاروں کو پسند کرنا ایک عام سی بات ہے اور اکثر خواتین فلمی ستاروں کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کی وجہ سے کچھ خواتین کے شوہر احساس کمتری کا شکار ہوکر حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں شوہر نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کو پسند کرنے پر اپنی اہلیہ کو ہی قتل کردیا۔


27 سالہ امریکی خاتون ڈون دوجوائے بالی وڈ اسٹار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں ریتھک روشن بے حد پسند تھے لیکن ان کے 33 سالہ شوہر دینیشور بدھیدت کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں تھی۔

مقتولہ کی دوست مالا رامدھانی نے بتایا کہ ڈون  ریتھک روشن کی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتی تھیں اور ان کے شوہر دینیشور حسد کے مارے چینل ہی تبدیل کردیا کرتے تھے۔ مالا نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی تھی تو ڈون اسے فوراً دیکھا کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن قبل ڈون کے شوہر نے ان کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، کچھ دیر بعد دینیشور نے اپنی اہلیہ کی بہن کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ’میں نے تمھاری بہن کو مار دیا ہے‘۔

پولیس  نے بتایا کہ دینیشور نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسی حالت میں چھوڑ کر فلیٹ کی چابی باہر رکھے گلدان میں رکھ کر خود کو بھی قریب میں ہی موجود درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ خاتون کو کئی  مرتبہ چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

مقتولہ کی دوست نے بتایا کہ ان کی دوست اکثر شوہر کے تشدد کا ذکر کرتی تھی  اور ایک مرتبہ پولیس نے ڈون پر تشدد کے الزام میں دینیشور کو گرفتار بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں