حضرت عمر میرے لئے رول ماڈل ہیں، ان کے خلاف کچھ کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: کاشف عباسی

12:31 PM, 12 Nov, 2019

نیا دور
سینئر صحافی کاشف عباسی گزشتہ روز اسد عمر اور معروف صحافی عمر چیمہ کے ساتھ پروگرام کر رہے تھے، جس دورن کاشف عباسی کی جانب سے یہ الفاظ استعمال کیے گئے کہ ’’ جن کے نام کے ساتھ عمر آتا ہے وہ سازشی ہوتے ہیں۔۔۔‘‘ کاشف عباسی کے پروگرام کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اور معروف صحافی کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کاشف عباسی کے اس کلپ کو صحابہ کرام کے ساتھ جوڑ دیا گیا اور ان پر صحابہ کی توہین کا الزام لگا دیا گیا، سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ArrestKashifAbbasi#))یہ چل ہے ، صارفین کاشف عباسی کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/Kashifabbasiary/status/1194201780789399552?s=20

یہ معاملہ جب سینئر صحافی کاشف عباسی کی نظر سے گزرا تو وہ بھی میدان میں آگئے اور اپنے اس ویڈیو کلپ پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ۔ کاشف عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ میرے پروگرام کے کلپ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میرے پروگرام میں دو لوگ شریک تھے جن کے نام کے ساتھ عمر آتا تھا، میں نے مذاقًا یہ بات کہی، میراحضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ پر کامل یقین ہے، میرا ان سے عقیدت کا تعلق ہے، میں تصور میں بھی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا، عظیم صحابی رسول میرے لیے رول ماڈل ہیں۔ اللہ مجھے بروز حشر صحابہ کی عقیدت میں اُٹھائے اور ان کا قرب نصیب کرے۔آمین! ‘‘
مزیدخبریں