نیب حکام کی میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کو ڈیل کی پیشکش

11:55 AM, 12 Nov, 2020

نیا دور
قومی احتساب بیورو ( نیب) کے ایک عہدیدار نے مبینہ طور پر میر شکیل الرحمٰن کی والدہ کو فون کیا اور انکے بیٹے کی رہائی کیلئے ڈیل کرنے کی پیشکش بھی کی۔ لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میر شکیل الرحمن کی والدہ کو ڈیل کی پیشکش کی گئی لیکن اس باہمت خاتون نے انکار کر دیا۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1326506251333853185

 

یاد رہے کہ میر شکیل الرحمن روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر اور جیو کے مالک ہیں۔ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے نیب کی حراست میں تھے جنہیں اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں