لاہور ہائی کورٹ: جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کو بھیجے گئے نوٹسز کالعدم قرار

01:52 PM, 12 Nov, 2020

نیا دور
عدالت نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کیس میں جے آئی ٹی اور ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین اور کن حالات کے تحت کی جا سکتی ہے، ایس ای سی پی اپنا کردار قانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔


 عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کے اختیار کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں وضاحت کی جائے گی۔


جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز نے ایف آئی اے انکوائری کو ہائیکوڑٹ میں چیلنج کیا تھا اور درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ایف آئی اے کو ایسے معاملات میں انکوائری کا اختیار حاصل نہیں
مزیدخبریں