آرمی چیف نے عمران خان کے کہنے پر بلاول کو فون کیا: فردوس اعوان، شہباز گل کی تردید

02:39 PM, 12 Nov, 2020

نیا دور
معاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی اب فوج نے یہ ثابت کردیا کہ وہاں احتساب کاعمل موجود ہے۔

پنجاب حکومت کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو بھی دائرہ اختیار سے تجاوز کرےگا فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے دیکھنا یہ ہے کہ پولیس نے اس بے حرمتی پرکیانوٹس لیا، شخصیات کو پولیس کا تابع ہونا چاہئےپولیس کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اورمریم ایک دوسرےکومنافقانہ چالوں سےمات دینےکوتیارہیں یہ ایک بیانیےپر اکٹھے نہیں تو ایک منزل پرکیسےاکٹھےہوسکتےہیں۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنےوالد میاں مفرور کو واپس لائیں، متنازع بیان پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرتے ہیں آپ ہماری کارکردگی پرتنقید کریں آپ نے اس ملک کو زخم دیئے ہیں۔

https://twitter.com/arynewsud/status/1326868317253013504

دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگلِ نے فردوس عاشق اعوان کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فردوس صاھبہ کا ذاتی تجزیہ یا خیال ہوسکتا ہے یا شاید ان کا بیان آوٹ آف کونٹیکسٹ چلا گیا۔تاہم یہ درست بات نہیں۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1326874541214273536

 
مزیدخبریں