وینا ملک کے سابق شوہر کا بچے حوالگی کیس کے حوالے سے الزام: وینا ملک نے تین ملکوں کی ساکھ داؤ پر لگا دی'

03:30 PM, 12 Nov, 2020

نیا دور
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ دبئی کی ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت انکے بچوں کا نام ای سی ایل پر ہونے کے باجود وینا ملک انکے بچے دبئی سے لے کر رفو چکر ہو چکی ہیں۔

انہوں نے  تین ویڈیوز کے تھریڈ میں وینا ملک کا اصلی نام زاہدہ ملک لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انکی زندگی عذاب بنا دی ہے اور ان سے شادی انکی زندگی کی ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں دوستوں، خاندان اور مذہبی شخصیات کے کہنے پر صبر کرتا رہا لیکن اب بات انکے بچوں کی ہے اور وہ چپ نہیں رہیں گے اور اپنی سابقہ اہلیہ کو بےنقاب کریں گے۔

https://twitter.com/asadbashirr/status/1326890315043762176

انہوں نے کہا کہ دبئی کی ہائیکورٹ میں انہوں نے بچوں کی حوالگی کا کیس کر رکھا تھا جس کا فیصلہ انکے حق میں آیا اور انکے بچوں کا نام ای سی ایل پر تھا۔ انکے بچوں کو عدالت اور انکے باپ یعنی اسد خٹک کی اجازت کے بغیر دبئی سے باہر نہیں لے جایا سکتا تھا۔ لیکن بد قسمتی سے وہ بچے غائب ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے سوال کیا کہ وینا ملک کو کس نے پاسپورٹ جاری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس معاملے نے تین ملکوں کی ساکھ کا داو پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے امریکی مشن سے معاملے کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں صرف انصاف چاہیئے۔ یاد رہے کہ انکے بچے اور وہ امریکی شہری ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کی۔
مزیدخبریں