پنجاب؛ 5 سال میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے ساڑھے 5 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے

آئی جی پنجاب کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریپ کے پانچ ہزار 623 مقدمات میں پولیس کی جانب سے عدالتوں میں چالان جمع کروائے گئے ہیں، جبکہ 962 کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر خارج کیے گئے۔

07:35 PM, 12 Nov, 2024

نیوز ڈیسک

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ ان کے صوبے میں گذشتہ پانچ برسوں میں کم عمر بچوں کے ساتھ ریپ کے پانچ ہزار 623 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں جمع کروائی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 2020 میں کم عمر بچوں کے ساتھ ریپ کے ایک ہزار 82، 2021 میں ایک ہزار 148، 2022 میں ایک ہزار 111، 2023 میں ایک ہزار 205 اور 2024 میں اب تک ایک ہزار 77 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریپ کے پانچ ہزار 623 مقدمات میں پولیس کی جانب سے عدالتوں میں چالان جمع کروائے گئے ہیں، جبکہ 962 کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر خارج کیے گئے۔

مزیدخبریں