تفصیلات کے مطابق آئی فون کے متعدد صارفین ان نئے ماڈلز میں خرابیوں کی شکایات کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی فون 11 کی سیریز کو متعارف کراتے وقت کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس فون کی ڈسپلے کا گلاس سب سے زیادہ مضبوط ہے، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ فون کو تو جیب میں رکھنےسے بھی موبائل کا ڈسپلے خراب ہو رہا ہے۔
علاوہ ازیں آئی فون 11 کے نئے ماڈلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے شمار شکایتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں فون کے ہارڈوئیر کے حوالے سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میرے فون کی حالت ایک ہفتے کے اندر اندر انتہائی خراب ہوگئی ہے اتنی خراب حالت تو میرے آئی فون 7 کی 3 سالوں بعد ہوئی تھی۔
واضح رہے کے گزشتہ دنوں ایپل نے اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائی تھیں۔