ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء: چیمپئن بننے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

12:16 PM, 12 Oct, 2021

نیا دور
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء: چیمپئن بننے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انھیں ٹورنامنٹ کی مجموعی رقم جو 56 لاکھ ڈالرز بنتی ہے اس میں سے حصہ دیا جائے گا جبکہ چیمپئن بننے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021ء عمان اور متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ جبکہ سیمی فائنلز میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔



کرکٹ کے عالمی ادارے کی جانب سے سپر 12 مرحلے میں ہر میچ جیتنے پر ایک بونس رقم بھی دی جائے گی۔ اس مرحلے کیلئے مجموعی طور پر 12 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں کل 30 میچ کھیلے جائیں گے اور ہر میچ جیتنے پر 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی

سپر 12 مرحلے میں جن آٹھ ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگا انہیں فی ٹیم 70 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جو مجموعی طور پر پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالرز بنتے ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حق دار قرار پائے گی۔ اس مرحلے میں مجموعی انعامی رقم چار لاکھ 80 ہزار ڈالر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ناک آؤٹ ہونے والی چاروں ٹیموں کو 40 ہزار فی ٹیم کے حساب سے رقم دی جائے گی۔

 
مزیدخبریں