آزادی اظہار اور ہماری ریاست کے قوانین

07:05 PM, 12 Sep, 2020

نیا دور
اگر پاکستان میں ہتک عزت کا قانون بہتر نہیں ہے تو یہ کس نے بہتر کرنا ہے مودی نے کرنا ؟آپ حکومت ہیں آپ نے کرنا ہے۔
آپکے کہتے ہیں کے مجھے نہیں پتہ مطیع اللہ جان کو کس نے اٹھایا تھا۔ اتنے ہی بھولے بادشاہ ہیں تو کرسی پر کیوں ہیں، مرتضٰی سولنگی

یکا کا قانون ن لیگ کے دور حکومت لایا گیا انہیں بہت سمجھایا گیا مگر وہ نہ مانیں پھر ہم نے دیکھا کہ ان کے دور حکومت میں ہی لیگی کارکنوں کو پیکا قانون کے تحت اٹھالیا گیا اور وہ کئی دن جیل میں رہے، رضا رومی

سائبر ٹیرر ازم قانون کو اب بدلنا مشکل ہے کیونکہ ریاست کے پیچھے جو ادارے ہیں وہ بھی اس قانون کو بہتر سمجھتے ہیں وہ ٹوییٹر اور فیس بک سے کچھ زیاد خوش نہیں ہیں ۔ یہ جتنے کیس بنائینگے یہ قانون کالا ہوتا جائے گا، اقبال خٹک

پیکا کی ایف آئی آر میں نیشنل سکیورٹی اور خاص اداروں کا ذکر ہوتا ہے۔
پیکا زریعے ٹارگٹ کیے جانے والے افراد کی لسٹ بڑھتی جارہی ہے اسکا مقصد ہے کہ کوئی اپنا حق نہ مانگ سکے، رابعیہ محمود

آئین سب شہریوں کو آزدای اظہار رائے کا مکمل اختیار دیتا ہے اور اگر گوئی قدغن لگائی بھی جائے گی تو وہ جائز ہوگی مگر پیکا کے قانون میں کچھ شقیں ایسی ہیں جو جائز نہیں اور آئین سے متصادم ہیں، اسد جمال

ہم آج کل بڑی عجیب وغریب صورتحال دیکھ رہے ہیں کہ جو کوئی بھی شخص اس بات پر یقین رکھتا ہے کے پاکستان کو دستور اور آئین کے تحت چلانا چاہیے وہ پاکستان کا غدار سمجھا جاتا ہے، حارث خلیق
مزیدخبریں