عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا چیمہ، چٹھہ اور باجوہ کے نام سے پنجابی فلم بنانے کا اعلان

ریحام خان نے پنجابی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم بنارہی ہوں جس کا نام ہے'چیمہ چٹھہ اور باجوہ'۔وہ اس سے قبل فلم اردو زبان میں فلم ’جانان‘ بناچکی ہیں.

02:36 PM, 12 Sep, 2023

نیا دور

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پنجابی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

ریحام خان اس سے قبل فلم اردو زبان میں فلم ’جانان‘ بناچکی ہیں اس لیے فلمسازی ان کے لیے نہیں لیکن اس بار خاص بات اس فلم کا ٹائٹل ہے۔

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کا اعلان کررہی ہیں۔

پنجابی زبان بولنے والی ریحام خان خاصے شگفتہ انداز میں بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت سیالکوٹ میں موجود ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے پنجابی زبان میں بتایا کہ میں ایک فلم بنارہی ہوں جس کا نام ہے ” چیمہ چٹھہ اور باجوہ“۔

واضح رہے کہ عمران خان کی پہلی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ  کی فلم ’whats love got to do with it‘ رواں سال پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی۔

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو سینماؤں میں پیش کیے جانے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا گیا اور اسے ستمبر 2022 میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔ یہ فلم 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنی جبکہ 3 مارچ 2023  کو پاکستان میں ریلیز کیا گیا۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے یہ ایوارڈز بہترین سکرین پلے، بہترین برطانوی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین سپورٹنگ ایکٹرکی کیٹگریز میں 4 برطانیہ کےنیشنل ایوارڈز جیتے۔

مزیدخبریں