Type to search

بین الاقوامی سیاست فيچرڈ

کیا رنویر سنگھ اور دپیکا الیکشن میں بی جے پی کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

دہلی: بھارت میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، ایسے میں کئی بالی ووڈ سٹار بھی انتخابی دنگل میں اتر چکے ہیں، تاہم مشہور بالی ووڈ جوڑے کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو بی جے پی کا دوپٹہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا کی  تصویر خوب  وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے بی جے پی کا دوپٹہ پہن رکھا ہے جس پر درج ہے ’’ووٹ فار بی جے پی‘‘ تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ بعدازاں  معلوم ہوا ہے کہ تصویر فیک اور ہے اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب رنویر اور دپیکا شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تھے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *