Type to search

فيچرڈ

کراچی میں خواجہ سراء کو چھریوں کےوار کرکے قتل کر دیا گیا

کراچی: کراچی کے علاقے طارق روڈ کے ایک فلیٹ سے خواجہ سراکی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق طارق روڈ پر دوپٹہ گلی میںرہاشی عمارت میں نامعلوم ملزم نے خواجہ سرا کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق عینی نامی خواجہ سرا کو چھریوں کے وارسے قتل کیا گیاجس کے بعد کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا، جبکہ مقتول خواجہ سراکی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

 

اہلخانہ کے مطابق میت وہیں لے کرجا رہے ہیں ، تدفین کے بعد مقدمے سے متعلق پولیس سے بات کریں گے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *