وزیر ریلوے نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر دکھ کا اظہار کیا تاہم انکا کہنا تھا کہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔
وزیر ریلوے نے اس دوران اپنی جائیداد کو فاطمہ جناع یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جلد نرسنگ کالج بنایا جائے گا جبکہ عمران خان ایک چائلڈ کیئر ہسپتال کا اعلان بھی کریںگے۔
یاد رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کیلئے معاہدے کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہو گا۔
منصوبہ کی فیزیبلٹی سٹڈی پر ایک فریم ورک ایگریمنٹ کے تحت چین اور پاکستان کی حکومتوںکے درمیان 20 اپریل 2015 کو دستخط ہوئے ہیں۔ منصوبہ کیلئے دوسرے ایگریمنٹ پر 15 مئی 2017 کو دستخط ہوئے جبکہ منصوبہ کیلئے چین قرضہ فراہم کرے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔
اُن کا کہنا ہے کہ نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی، بے حد نوکریاں ہوں گی، 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی، پانچ سے دس ہفتوں میں سب سامنے آجائے گا۔
گزشتہ دنوں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹالک‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے دس دن میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے۔
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا اور اپوزیشن کی جانب سے بھی کافی تنقید کی گئی تھی لیکن اب بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا اپنے بیان پر قائم ہیں۔