میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں، امام کعبہ

06:46 PM, 13 Apr, 2019

نیا دور
اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے سعودی سفیر کے گھر پر امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی سے ملاقات کی، وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے دوران امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی کا کہنا تھا کہ میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں جس پر شہریار آفریدی نے امام کعبہ سے کہا کہ مجھےحرمین شریفین کاخادم سمجھیں، ہر پاکستانی الحرمین الشریفین کیلیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں علمائے کرام سے ملاقات اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی نے اتحاد امت کے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علما نے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما نے صبر و یقین سے امت کی راہنمائی کرنی ہے کیونکہ علما نے ہر دور میں علم پہنچایا۔

امام کعبہ نے علما سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگ جو بھی فتوی دیں وہ حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔

 

 
مزیدخبریں