انگلش بلے باز کیون پیٹرسن کی وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل

01:27 PM, 13 Apr, 2020

نیا دور
عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کی امداد کی اپیل پر لبیک کہنے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔ کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔



واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سہیل تنویر، دانش کنیریا، محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔
مزیدخبریں