بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 10 غیر ملکی سیاحوں کو انوکھی سزا

04:02 PM, 13 Apr, 2020

نیا دور
بھارت میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی سیاحوں کو انوکھی سزا دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 غیر ملکی سیاح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہل قدمی کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ سیاحوں نے نہ صرف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ حفاظتی تدابیر بھی اختیار نہیں کی تھیں۔

پولیس انسپکٹر ونود کمار شرما نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں سے سزا کے طور پر پانچ پانچ سو بار ’میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگتا ہوں‘ لکھوایا ہے۔ ان سیاحوں نے نہ تو ماسک پہنے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا تھا۔

پولیس انسپکٹر نے مزید بتایا کہ گنگوتری کے مختلف ہوٹلوں میں اس وقت بھی 500 سو زائد غیر ملکی سیاح ٹھہرے ہوئے ہیں اور وہ اکثر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں جس پر کئی بار تنبیہ بھی کیا ہے اور آج ہلکی سزا دی ہے۔
مزیدخبریں