لاہور میں تحریک لبیک کے مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید

02:03 PM, 13 Apr, 2021

نیا دور
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 74 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر  کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے۔

سی سی پی او نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد اور پتھراؤ سے 74 زخمی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں