قاسم سوری کا اسمبلی سیکرٹریٹ کو پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے کا حکم

11:44 AM, 13 Apr, 2022

نیا دور
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قائم مقائمسپیکر قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے ہیں ، قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی مخالفت کردی ۔

ذرائع اسمبلی کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں،ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے۔ استعفی ہاتھ سے لکھا گیاہو یا ٹائپ شدہ تصدیق لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفی منظور نہیں ہوا۔
مزیدخبریں