پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کو ہوٹل میں مبینہ تھپڑ پڑنے کی خبر، حنا پرویز بٹ عینی شاہد

12:34 PM, 13 Apr, 2022

نیا دور
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں مبینہ طور پر تھپڑ جڑ دیا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ہوٹل میں موجود تھیں، وہ عینی شاہد ہیں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ میرے اور علیم خان صاحب کے حوالے سے جس جھوٹ کا پراپگینڈا کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جا رہی ہیں۔

https://twitter.com/HamzaSS/status/1514170356030144512?s=20&t=MOWvNQzhiq6dmjyfCC6jQQ

دوسری جانب ترجمان عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ مہم پرویز الہی کو شکست سے نہیں بچا سکتی ہیں ،پرویز الہی کو شکست نظر آ گئی ہے، وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کر لیں، عبدالعلیم خان کا حمزہ شہباز کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے۔

https://twitter.com/abdul_aleemkhan/status/1514147787461599234?s=20&t=MOWvNQzhiq6dmjyfCC6jQQ

ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے، پرویز الہی ایسی حرکتوں کی بجائے الیکشن میں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ٹوئٹ اور بوگس خبروں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم سب متحد ہیں، پراپیگنڈہ مہم کے پیچھے کار فرما عناصر ناکام رہیں گے۔ عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/ShoaibPTI_PP147/status/1514163225968979970?s=20&t=MOWvNQzhiq6dmjyfCC6jQQ

علیم خان کے ساتھی رہنما شعیب صدیقی نے بھی اس خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نا مراد نے انشاءاللہ نا مراد ہی رہنا ہے، کچھ نہیں بدلنا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حمزہ صاحب اور علیم خان کے درمیان کسی جھگڑے کی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ غلط معلومات پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔ میں عینی شاہد اور گواہ ہوں، ہوٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کے لوگ ایسی غلط معلومات پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1514145127572570112?s=20&t=MOWvNQzhiq6dmjyfCC6jQQ

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل میں حمزہ شہباز اور علیم خان میں لڑائی ہوئی ہے جس میں علیم خان تھپڑ پڑا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہوٹل میں حمزہ شہباز اور علیم خان میں لڑائی آپس میں تھپڑا تھپڑی ہوئی ہے اور آخری اطلاع آنے تک علیم خان کو تھپڑ پڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس جھگڑے کہ وجہ علیم خان اور ان کے گروپ کو کرائی گئی یقین دہانی بنا انہیں دو بندوں کے ساتھ یہ غلط فہمی تھی کہ انہیں اسپیکر شپ ملے گی لیکن حمزہ شہباز نے ن لیگ کی جو اعلیٰ و ارفع روایات ہوتی ہیں اس پر عمل کیا اردو محاورے کے مطابق عین چوراہے پر ہنڈیا پھوٹی ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ اور علیم خان کے درمیان یہ منہ ماری گلبرگ کے اس بدنام زمانہ ہوٹل میں ہوئی ہے جس میں انہوں نے خچروں، گھوڑوں اور جانوروں کا ڈیڑھ سو سے زائد کا اصطبل بنایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلےوہ بدنام ہونے کے بعد ایئرپورٹ کے علاقے میں آئے اور اب اطلاع ہیں کہ یہ ہوٹل بھی تبدیل کررہے ہیں۔
مزیدخبریں