کرونا کی روسی ویکسین ہمارے ریکارڈ کے مطابق صرف پہلے فیز میں تھی، عالمی ادارہ صحت

06:08 AM, 13 Aug, 2020

نیا دور
روس کی کرونا ویکسین کے ٹرائلز کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ روسی سائنسدانوں سے رابطے میں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ گالمیا انسٹیٹیوٹ میں زیر تحقیق روسی ویکسین ان 28 ویکسینوں میں سے ایک ہیں جن پر تحقیق کا عمل پوری دنیا کے مختلف ممالک میں جاری ہے۔

تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق یہ ویکسین ابھی اپنے پہلے فیز میں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ اس پیش رفت کا جائزہ لیں گے پھر ہی اس بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔
مزیدخبریں