شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو رہا کرنے کا حکم

01:29 PM, 13 Aug, 2022

نیا دور
شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو رہا کرنے کا حکم، اسلام آباد کی عدالت نے گرفتار ملزم نعمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔

پولیس نے نعمان کو بہن سمیت ریڈ کرنے والی ٹیم سے مزاحمت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کرنے کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے پولیس کی شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی کو جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کردی۔ پی ٹی آئی وکیل نیاز اللہ نیازی نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی تھی

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا نا ملزم کا کوئی خاص کردار ثابت ہوا۔ اگر مستقبل میں شواہد مل جائیں تو عدالت کی اجازت سے ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے بات کی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنے دشمنوں‌کیساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کرتے. یہاں‌تو معاملہ ایک خاتون اور اس کی ننھی بچی کا ہے. میں‌نے بات کر لی ہے. انشا اللہ خاتون کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ انشاءاللہ جلد رہا ہو جائیں گی۔ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے بات کی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے۔ بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے۔

 
مزیدخبریں