سوشل میڈیا پر ” ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے والے ذوالقرنین نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹے بیانیہ سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے۔ فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔
ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں۔ پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔
https://twitter.com/tariqchaaj/status/1558149372776288256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1558149372776288256%7Ctwgr%5Ee96f9e601eae7501672efde65b12d601247041e7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F75871%2F
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور سپورٹر ہیں اورانہوں نے پاک فوج کے حوالے سے کچھ نامناسب پوسٹس کی تھیں، جس کے متعلق وہ خود بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔
ڈاکٹر ذوالقرنین کہتے ہیں کہ وہ یہ غیر مناسب کام کرے کے اکثر وبیشتر بے چین رہتے تھے۔ ان کی بے چینی میں اضافہ ہی ہوتا گیا تو انہوں نے اپنی والدہ کے سامنے ساری صورتحال رکھی تو والدہ نے کہا کہ آپ اس کام سے باز آجائیں اور آئندہ پاک فوج کے شہدا اوردیگر شاہینوں کے بارے میں منفی تبصرے اور تجزیے نہ کریں۔