وکیل نے ہسپتال پر حملے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے مریض کا روپ دھار لیا

10:29 AM, 13 Dec, 2019

نیا دور
وکلاءنےدو روز قبل پی آئی سی پر حملہ کیا اور اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ہسپتال کا نظام مفلوج ہو کر رہا گیا جبکہ ڈاکٹر وہاں سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے جس کے نتیجے میں چھ مریض طبی امدا د نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہا ر گئے ۔

حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے وکلاءکے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور گرفتاریاں شروع کیں تاہم اس دوران ایک وکیل پولیس کو ایسا چکمہ دے کر فرار ہو گیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ ئے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص پی آئی سی کے دروازے پر کالا پینٹ کوٹ پہنے دھکم پیل کر رہاہے اور اپنے ساتھیوں کو اندر داخل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے جبکہ وہ خود کو لیڈر بھی شوکر رہاہے ۔اس شخص نے بڑی سٹائلسٹ مونچھیں بھی رکھی ہوئی ہیں جو کہ اس کی پہنچان کو منفر د بناتی ہیں ۔

وکلا ءپی آئی سی کے اندر داخل ہو گئے جس کے بعد توڑ پھوڑ اور احتجاج شرو ع ہو گیا تاہم جب پولیس نے کارروائی کا آغازکیا تو وکلاءنے دوڑیں لگائیں اور پی آئی سی سے باہر بھاگے تاہم اسی دوران جب اس سٹائلسٹ مونچھوں والے وکیل کو فرار کاکوئی راستہ نہ ملاتو اس نے فٹا فٹ ہسپتال میں اپنے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے مریضوں کا لباس پہن لیا اور وہیل چیئر پر شفٹ ہو کر اپنی ٹانگوں پر چاردر ڈال لی ۔

پولیس نے اس شخص کو مریض سمجھ کر ریسکیو کیا اور جلدی جلدی ایمبولنس میں شفٹ کیا ، اس طرح یہ وکیل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

https://www.facebook.com/asad.insafian.3/videos/104703027694547/
مزیدخبریں