نوجوان عرفان محسود نے یہ ریکارڈ قائم کرکے بھارتی کھلاڑی کا 34 پش اَپس کا ریکارڈ توڑا ہے قبل ازیں بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے اسی طریقے سے ایک منٹ میں 34 پش اَپس لگائے تھے۔
ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ عالمی ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں، انڈیا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دن رات محنت کی۔