نواز شریف کی زہر خوارنی سے متعلق اسکریننگ کی جاسکتی ہے، معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس

02:24 PM, 13 Dec, 2019

نیا دور
برطانیہ میں مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم کے پلیٹ لٹس معمول کے مطابق نہ ہوئے تو زہر خوارنی سے متعلق اسکریننگ کی جائے گی۔

ہم نیوز نے نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹ حاصل کرلی جس میں ڈاکٹر لارنس کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ ابھی جاری ہے، ان کے علاج کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر لارنس کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مکمل علاج ہونے تک برطانیہ میں قیام ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہونے تک لیگی قائد کو پاکستان نہیں جانا چاہیئے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے علاج جاری ہے، ٹریٹمنٹ کیلئے پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے، ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے،، انہیں دن میں دو مرتبہ واک کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے اور بیماری کی تشخیص تک نواز شریف کو برطانیہ میں رہنے کی تجویز دی ہے۔

لیگ قائد کے وکیل کا کہنا تھا کہ رپورٹ داخل کرا کر عدالتی فیصلے پر عمل کیا، ان کے مطابق رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نواز شریف کو کتنی دیر بیرون ملک رہنا چاہیئے۔
مزیدخبریں