اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب کہا جاتا ہے کہ بچے اور کیریئر میں کسی ایک کا انتخاب کریں، زینت بی بی

03:35 PM, 13 Dec, 2019

نیا دور
پشاور کی زینت نامی خاتون خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں کمیونٹی اپرائزل اینڈ موٹیویشن پروگرام نامی این جی او کے ساتھ بطور میڈٰیا کوارڈینٹر کام کر رہی تھیں۔ گزشتہ دنوں زینت اپنے 6 ماہ کے بچے کو اپنے ساتھ دفتر لے آئیں جس پر ادارے نے ان سے زبردستی استعفیٰ لے لیا۔

25958/

کمیونٹی اپرائزل اینڈ موٹیویشن پروگرام کا دعویٰ ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔

https://twitter.com/Zeenatwrites/status/1204420608945262592?s=20

ادارے کے حکام نے اس سے قبل خاتون ورکر کی ڈے کئیر درخواست بھی رد کردی تھی۔ زینت نے نجی  ٹی وی کو بتایا کہ میں نے 11 سال محنت کرکے کیریئر بنایا تھا۔ یہاں تک پہنچ کر اگر مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ بچے اور کیئریئر میں کسی ایک کا انتخاب کریں تو یہ بہت دکھ کی بات ہے۔

زینت نے ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں قوانین موجود ہیں مگر پرائیویٹ ادارے ان قوانین پر عمل نہیں کرتے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔
مزیدخبریں