عاطف اسلم خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

11:13 AM, 13 Dec, 2021

نیا دور
معروف گلوکار عاطف اسلم خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں عاطف اسلم کا کنسرٹ تھا جس میں خاتون کو ہراساں کیا گیا۔اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے بدتمیزی کی گئی جس پر عاطف اسلم کی جانب سے کنسرٹ روک دیا گیا۔

عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پر بلا کر تسلی بھی دی اور اس کے بعد کنسرٹ وہیں پر چھوڑ کر چلے گئے۔



عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے اور خاتون کو تسلی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

https://twitter.com/EmonAadeez/status/1469913632771575809

خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے کی بھی درخواست کی۔ عاطف اسلم نے کہا کہ کنسرٹ منسوخ کرکے ہم نے وہاں پر موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ یہ بھی درخواست کی ہے کہ کسی بھی شہر میں کنسرٹ ہونے کی صورت میں سخت انتظامات کیے جائیں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ ہوں۔
مزیدخبریں