تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی تفصیلات سینیٹ میں میں پیش کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک سال کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی شکل میں عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوا لیے ہیں۔
سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 35.55 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ فی لیٹر ڈیزل پر 46.28 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، مٹی کے تیل پر فی لیٹر 20.45 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 15.28 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔