شہریار محسود کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے نیا چیف مقرر کر دیا

10:47 AM, 13 Feb, 2020

نیا دور
اسلام آباد (زہرہ کاظمی، شعیب محسود) تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود نے گروہ نے شمالی افغانستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے چیف شہریار محسود کی جگہ نیا چیف مقرر کر دیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروہ کے ترجمان نصرت اللہ نصرت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا ولی محمد عمری کو تنظیم کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے۔

حکیم اللہ محسود گروہ کے نئے چیف کو بیت اللہ محسود، حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان محسود کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مولانا ولی محمد عمری اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فدائی ونگ میں بھی بطور چیف کام کر چکا ہے۔ حکیم اللہ محسود اور خان سعید سجنا کے درمیان اختلافات کے بعد ولی محمد عمری نے حکیم اللہ محسود گروہ کو جوائن کیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تنظیم کے چیف شہریار محسود کو افغانستان کے صوبے کنار میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نشانہ بنایا گیا۔
مزیدخبریں