عمران خان کے مقدمے نہیں سن سکتے': قاضی فائز عیسی نے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے

09:23 AM, 13 Feb, 2021

نیا دور
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر اعظم سے متعلق مقدمے نہ سننے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو ایک خط لکھا گیا جس میں انہوں نے 11 فروری کو میڈیا پر جاری ہونے والے ایک فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معزز چیف جسٹس نے ایک فیصلہ لکھا جو دوسرے سینئر جج کو بھیج دیا گیا۔ یہ فیصلہ معزز جج اعجاز الاحسن کو بھی بھیجا گیا مگر مجھے بھیجا نہیں گیا۔ اور اسی طرح اس فیصلے کے متعلق ساری دنیا جان گئی مگر مجھے اس سے لا علم رکھا گیا۔

انہوں نے رجسٹرار سے 5 سوال کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بتایا جائے کہ

  1. مجھے یہ فیصلہ کیوں نہیں بھیجا گیا؟

  2. فیصلے کو دوسرے سینئر جج کو بھیجنے کی پریکٹس کو کیوں نہیں نبھایا گیا؟

  3. میرے پڑھنے سے قبل یہ فیصلہ میڈیا کو کیوں بھیجا گیا (جہاں وہ اس فیصلے پر رضا مندی یا عدم اطمینان کا اظہار کر سکیں)

  4. اس فیصلے کو میڈیا پر جاری کرنے کے احکامات کس نے دئیے؟

  5. مجھے یہ فیصلہ بھیجا جائے تا کہ میں اسے پڑھ سکو




جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس خط کی کاپیاں چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ تمام ججز کو بھی ارسال کر دی ہیں۔
مزیدخبریں