جہانگیر ترین میرے عزیز لیکن رابطہ نہیں ہوا، موقع ملا تو سینیٹ کی کارکردگی قومی اسمبلی سے مختلف دکھے گی:یوسف رضا گیلانی

11:38 AM, 13 Feb, 2021

نیا دور
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم رہنماؤں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں واحد متفقہ وزیر اعظم نامزد ہوا تھا، اپوزیشن نے بھی مجھے ووٹ دیا اس میں کونسا پیسہ ملوث تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہانگری ترین میرے عزیز ہیں مگر ان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ہمیں موقع ملا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کارکردگی میں بہت بڑا فرق نظر آئے گا'۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے سینیٹ میں خواتین کی نشست سے ہماری جماعت سے شیری رحمٰن، پلواشہ خان، خیر النسا مغل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں