عمران خان کیخلاف مقدمے میں قاضی عیسٰی پرفیصلہ، عدلیہ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے مستقبل پر کفتگو

07:22 PM, 13 Feb, 2021

نیا دور

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والے نا معلوم وٹس ایپ میسج میں کیاکچھ تھا؟ اٹارنی جنرل نے اس میسج کے بارے میں بات کرنے پر جسٹس قاضی کے کردار پر کیا سوال کیا؟ سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کو جاری کرنے میں کیا پر اسرار واقعات رونما ہوئے؟ اعلیٰ ترین عدالتوں میں چلنے والی عجیب و غریب معاملے کی داستان عبدالقیوم صدیقی کی زبانی سنیئے



 



جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے یہ پیغام بلوچستان کے عوام کو جاتا ہے کہ یہاں سب کو بلوچستان کے وسائل کی تو ضرورت ہے لیکن وہ یہاں کے لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ایڈووکیٹ منیر کاکڑ کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



پچھلے دو سال میں جو کچھ عدلیہ کے ادارے کے ساتھ ہو رہا ہے وہ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ لگتا ہے کہ ادارے تباہ کرنے کی منظم کوشش ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے جس طرح پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلے بینچ میں بیٹھایا اور پھر ان کے بیٹھنے پر اعتراض کردیا اس میں کوئی منطق نہیں۔ ماہر قانون و معروف وکیل حنا جیلانی کی گفتگو



 



پچھلے چیف جسٹس ثاقب نثار جب کہتے تھے کہ انہیں سب رپورٹیں ہیں تو ان کو رپورٹیں کہاں سے آتی تھیں؟ جب وہ کہتے تھے کہ فلاں افسر کا ہمیں پتا ہے وہ اس جے آئی ٹی میں نہیں ہوں گے تو انہیں کیسے پتہ تھا؟ مزمل سہروردی عدل و انصاف کے ستون کے ماضی و حال کے حوالے سے تابناک تجزیہ کرتے ہوئے



 



پاکستان میں عدلیہ کی آزادی قدغنوں کا شکار ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے جو کہ بطور شہری ہمارے لیئے پریشان کن ہے اور ہم عدلیہ اور میڈیا کی آزادیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو



 


مزیدخبریں